بائیوگرافی آف انور پرویز
سر محمد انور پرویز پاکستانی پیدا ہونے والے ایک برطانوی کاروباری شخص ہیں۔ وہ بیسٹ وے کمپنی کے بانی اور مالک ہیں۔ سنڈے ٹائمز کی برطانیہ کی امیر لوگوں کی فہرست 2017ء کے مطابق ان کی دولت کا تخمینہ 2.95 بلین برظانوی پاونڈ (3.8 بلین امریکی ڈالر) ہے جو انہیں برطانیہ سب سے امیر پاکستانی نژاد برطانوی بناتا ہے۔
ارب پتی بیسٹ وے فیملی ارکان سر انور پرویز اور لارڈ ضمیر چوہدری اس سال سنڈے ٹائمز کی برطانیہ میں 20دولت مند ترین ایشیائیوں کی فہرست میں 7ویں اور 14ویں نمبر ہیں۔سر انور پرویز اور فیملی کے اثاثے3.102بلین پونڈز ہیں جبکہ ان کے بھتیجے لارڈ ضمیر چوہدری اور فیملی 1.531 بلین پونڈز کے ساتھ 14 ویں نمبر پر ہیں۔ فیملی کا شمار برطانیہ بھر میں بڑے کیش اینڈ کیری بزنس اونرز میں ہوتا ہے۔20 دولت مند ایشیائیوں میں سے 14کی دولت گزشتہ سال کم ہو گئی تھی۔سری اینڈ گوپی ہندوجا برادرز ا پنے ساتھی بھائیوں ڈیوڈ اور سمن ریوبن کے ساتھ اب بھی دولت مند ایشیائیوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہےکہ ان کی دولت میں 6 بلین پونڈز کی کمی ہوئی ہے۔ٹاپ 20 لسٹ میں سر پرویز اور لارڈ ضمیرصرف دو پاکستانی ہیں جبکہ 18 ایشیائیوں میں سب بھارتی نژاد ہیں جن کی قیادت سری اور گوپی ہندوجا اور فیملی کرتی ہے جن کی دولت 16 بلین پونڈ ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں چھ بلین پونڈ کم ہوگئی ہے۔ بقیہ ارب پتیوں میں ڈیوڈ اینڈ سمن ریوبن پراپرٹی اینڈ انٹرنیٹ 2.664 بلین پونڈز کم ہو کر16 بلین پونڈز ؛ انیل اگروال مائننگ2.07 بلین پونڈز کم ہو کر 8.5 بلین پونڈز ؛ لکشمی متل اینڈ فیملی سٹیل 3.888 بلین پونڈز کم ہو کر6.781 بلین پونڈز؛ سری پرکاش لوہیا ، ٹیکسٹائل اور پلاسٹک ،1.797 بلین پونڈز کم ہو کر 3.605 بلین پونڈز ؛ محسن اینڈ زبیر عیسیٰ ، فیول ڈسٹری بیوشن ، 2.36 بلین پونڈز کم ہو کر 3.56 بلین پونڈز ؛ سموئیل ٹیک لی اینڈ فیملی ،پراپرٹی ،155 ملین پونڈز کم ہو کر 2.85 بلین پونڈز ؛ سمن بوبی اینڈ رابن ارورا، ڈسکائونٹ سٹور،149 ملین پونڈز کم ہو کر2.111 بلین پونڈز ؛ لارڈ پال اینڈ فیملی، انڈسٹری ،100ملین پونڈز کم ہو کر 1.9بلین پونڈز ؛ فرہاد موشیری 300ملین پونڈز کم ہو کر 1.875 بلین پونڈز ، کرن ممجمدار شاہ119ملین پونڈز کمی سے 1.808 بلین پونڈز ؛ نیون اینڈ ورشاانجنئیر100ملین پونڈز کمی سے 1.8 بلین پونڈز ؛ ٹونی اینڈ ہرپل متھارو اور فیملی 21 ملین پونڈز کمی سے 1.3 بلین پونڈز ؛ سورندر ارورااینڈ فیملی ، 136 ملین پونڈز کمی سے 1.265 بلین پونڈز ؛ سونیل وسوانی اینڈ فیملی ، 719 ملین پونڈز کمی سے1.25بلین پونڈز ؛ نادھمی اوچی ،6ملین پونڈز کمی سے 1.182 بلین پونڈز ؛ محمد کمانی اینڈ فیملی 132ملین پونڈز کمی سے 1.031 بلین پونڈز اور جسمندر سنگھ اینڈ فیملی 85 ملین پونڈز کمی سے 1.015بلین پونڈز شامل ہیں۔ کورونا وائرس کے اثرات سے کسی کو بھی ہندوجا برادرز سے زیادہ مالی نقصان برداشت نہیں کرنا پڑا۔ہندوجا گروپ کے آپریشنز آئل اینڈ گیس ، آئی ٹی ، انرجی ، میڈیا ، فنانس ، پراپرٹی اور ہیلتھ کیئر کے شعبوں میں ہیں۔ سنڈے ٹائمز کیلئے برطانیہ میں دولت مند ترین ایشیائیوں کی فہرست مرتب کرنے والے ٹی رابرٹ واٹس نے کہا کہ سنڈے ٹائمزکی د ولت مند افراد کی ابتدائی فہرستوں میں سفید فام افراد ٹاپ پر ہوتے ہیں جن کو دولت ورثہ میں ملی تاہم حالیہ برسوں میں ہم نے برطانیہ کی ایشیائی کمیونٹیز میں دولت کی ریل پیل کو دستاویزی حیثیت دی ۔