آئی ایم ایف معاہدہ وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔معاہدے کی کامیابی کا دارومدار سیاستدانوں کے رویے پر ہے۔ میاں زاہد حسین
نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے نو ماہ کے لیے سٹاف لیول معاہدہ کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو جاتا ہے، وزیراعظم نے ایک دفعہ پھر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔