ہر پاکستانی کی خبر

پاکستانی کھلاڑی نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی

Image Source - Google | Image by
GEO News

پاکستان کے حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی۔

15 سال بعد پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں، سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مانیکو کو تین دو سے شکست دی، حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان مقابلہ 81 منٹ تک جاری رہا۔

حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور 11-13 سے جیتا۔

Image Source - Google | Image by
GEO News

حمزہ نے تیسرے اور چوتھے گیم میں برتری حاصل کی لیکن آخر تک وہ برقرار نہ رہ سکے، پاکستانی کھلاڑی نے فیصلہ کن گیم میں مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا۔

میچ کے دوران ریفری نے حمزہ کے خلاف متنازع فیصلے بھی دیئے۔

اس سے قبل حمزہ خان نے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں حمزہ خان نے ملائیشین کھلاڑی یوآخم چو کو 1-3 گیمز سے شکست دی۔

حمزہ خان نے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے خلاف 8-11، 9-11، 7-11 اور 10-12 سے اسکور کیا۔

واضح رہے کہ عامر اطلس خان نے آخری بار ورلڈ جونیئر فائنل 2008 میں کھیلا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔