منی لانڈرنگ کیس: سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کا اعلان

Image Source - Google | Image by
Dunya News

عدالت نے منی لانڈرنگ اور کرپشن سرکل کیس میں ملوث سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو ملک سے فرار ہونے پر منی لانڈرنگ کا مجرم قرار دے دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے 2 مقدمات درج ہیں جن میں سے ایک غیر قانونی طور پر اربوں روپے ملک سے باہر لے جانے کا ہے، مونس الٰہی کے خلاف دوسرا مقدمہ اینٹی کرپشن سرکل پنجاب میں درج ہے۔

مونس الٰہی سمیت دیگر 3 ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا، عدالت نے مونس الٰہی کی ٹریول ہسٹری، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔

عدالت نے مونس الٰہی کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک اکاؤنٹ، تمام اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی شروع کردی، عدالت نے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور درست رہائشی پتہ بھی طلب کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔