
حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گرا دی، 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

Dunya News
حکومت نے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بجلی کا بنیادی ٹیرف 3 روپے سے کم کرکے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ کردیا گیا ہے جب کہ وفاقی کابینہ نے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی سرکولیشن سمری کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا کو درخواست دے دی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست سن کر فیصلہ کرے گی، حکومت نیپرا کے فیصلے کے بعد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے، 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے 4 روپے، 201 سے 300 یونٹ والے صارفین کے لیے 5 روپے، 301 سے 400 یونٹ والے صارفین کے لیے 6 روپے 50 پیسے اور 701 سے 400 یونٹ والے صارفین کے لیے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔
اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 35 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ ہو جائے گی جب کہ سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد فی یونٹ قیمت 50 پیسے ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے 3 ہزار 495 ارب روپے کا بوجھ صارفین پر پڑے گا۔