ہر پاکستانی کی خبر

توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

Image Source - Google | Image by
Dunya News

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران خواجہ حارث نے کہا کہ اس عدالت کی جانب سے باقاعدہ سوالات اٹھائے گئے، ان سوالات پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دینے تھے، الیکشن کمیشن کے وکیل نے 3 گھنٹے تک دلائل دیئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے پہلے 3 سوالات کے علاوہ کوئی بات نہیں کی۔ ٹرائل کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل کے 15 منٹ بعد اپنا فیصلہ سنایا۔

خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے اپنے ذہن کا اظہار کیا ہے، اگر معاملہ ٹرائل کورٹ میں بھیجنا ہے تو کسی اور جج کو بھیجا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو کسی بھی وقت سنایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔