
ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔

Dunya News
کرکٹ ایشیا کپ 2023 کا روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 2023 کے اہم میچ میں دونوں ٹیمیں 2 ستمبر کو کینڈی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جانا ہے، ایونٹ کے 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جبکہ بقیہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔