
شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے دھرنے نے دبئی کے فیصلوں پر مہر لگا دی، شاہ محمود قریشی

Dunya News
ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کردی ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور اجلاس میں کیا ہوا سب جانتے ہیں، دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر مشاورت کی، نگران سیٹ اپ اور فیصلے کیے گئے۔ ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا، فیصلے ہو چکے ہیں، اب مشاورت باقی ہے۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو بھی مدعو کیا جائے گا لیکن پہلے سے کیے گئے فیصلوں پر انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب کوئی ابہام نہیں کہ نگران وزیراعظم کس کی مرضی کا ہو گا۔ دو بڑی جماعتوں کے قائدین کو کرنا ہوگا ورنہ عوام کو حق ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کی سربراہی میں انتخابی اصلاحات پر کمیٹی بنا دی گئی ہے، انتخابی اصلاحات جلد بازی میں کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی اہم اسٹیک ہولڈر ہے، پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لیا جائے، انتخابی اصلاحات کی جائیں۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض صاحب کے نام کے حوالے سے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں بھی عدم استحکام کی جھلک نظر آئی ہے، لگتا ہے استحکام بھی عدم استحکام کا شکار ہونے والا ہے۔