ہر پاکستانی کی خبر

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

Image Source - Google | Image by
Dunya News

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے 14 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے 60 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 276 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں بھی ایک روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 200 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 477 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔