ہر پاکستانی کی خبر

'فنکاری میں نہ سمجھ پائی تیری سمجھ دری'، آئمہ بیگ کا نیا گانا ریلیز

Image Source - Google | Image by
Dunya News

لاہور: آئمہ بیگ کا نیا گانا ‘فنکاری میں نہ سمجھ پائی تیری سمجھ داری’ ریلیز کر دیا گیا۔

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے نئے گانے ’فنکاری‘ کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے، گانے میں بے وفائی سے ہونے والے درد کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس گانے کی میوزک ویڈیو کو عدنان قاضی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ مشہور موسیقار شیراز اوپل نے موسیقی ترتیب دی ہے اور گانے کے بول لکھے ہیں۔

 

گانے کی ویڈیو کی عکسبندی برطانیہ میں کی گئی ہے جبکہ گانے میں آئمہ بیگ کے علاوہ ورد علی کو بھی دکھایا گیا ہے جس کا اعلان آئمہ بیگ نے کچھ عرصہ قبل کیا تھا۔

کہ اب وہ اپنے سولو گانے پر کام کریں گی، آئمہ نے اس سے قبل اپنے یوٹیوب چینل پر کافی خلیل کا مقبول ترین گانا موسیٰ پیار ہوا تھا گایا تھا اور اس کی ویڈیو جاری کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔