
سوسائٹی فار سپورٹ ٹو ڈسٹیٹیوٹ پرسنز کی تیسری تنظیمی میٹنگ

سوسائٹی فار سپورٹ ٹو ڈسٹیٹیوٹ پرسنز کی تیسری تنظیمی میٹنگ عبدالمجید آرائیں (سرپرست اعلیٰ ایم ٹی اے ویلفیئر ٹرسٹ) کی رہائش گاہ آرائیں ہائوس ڈی ایچ اے کراچی میں چیئرمین غلام سرور کھیڑو سابق ایڈیشنل
چیف سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سندھ کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں وائس چیئرمین غلام مصطفیٰ ابڑو سابق ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ،
جنرل سیکرٹری آغا نور محمد پٹھان سابق ڈائریکٹر ، ممبران کمیٹی سید سہیل اکبر شاہ سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ/ سیکریٹری واپڈ پاکستان، سید فاضل شاہ کاظمی سابق ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سندھ، ڈاکٹر سنجے گنگوانی ایم پی اے، عبدالمجید آرائیں ،
عبدالنبی میمن ڈی جی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سندھ کو خصوصی طور پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نقاط کیلئے مدعو کیا گیا، فیصل عزیز خان پریزیڈنٹ بول نیوز ٹی وی، نعیم انور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر و برگیڈیئر ریٹائرڈ خادم حسین جتوئی نے شرکت کی جس میں تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں گزشتہ میٹنگ میں کیئے گئے فیصلوں کی توسیع کی گئی گزشتہ سال سیلاب میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا
اس کے ساتھ سوسائٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے سالانہ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ میٹنگ میں دیگر یو این او سمیت ملکی و غیر ملکی اداروں سے سندھ کے دیہی علاقوں میں صفائی،
تعلیم ، صحت ، روزگار اور دیہی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرنے کیلئے رابطے مزید تیز کیئے جائیں گے میٹنگ میں نئے ممبران کی شمولیت سمیت مختلف شعبوں میں ماہر خواتین کو بھی ممبرشپ دینے کی منظوری دی گئی تاکہ معاشرے کا ہر فرد معاشرے کی بہتری کیلئے عملی اقدامات میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکے،
میٹنگ کے آخر میں عبدالمجید آرائیں سرپرست اعلیٰ ایم ٹی اے ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے آئے ہوئے تمام عہدیداران و اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جبکہ تمام معزز مہمانوں کو عبدالمجید آرائیں سرپرست اعلیٰ ایم ٹی اے ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سےتحائف بھی پیش کیئے گئے۔