ہر پاکستانی کی خبر

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت، چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Image Source - Google | Image by
Dunya News

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین شبلی فراز، فرخ حبیب اور حسن نیازی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے الزام میں اسلام آباد کے تھانہ رمنا 2 اور گولڑہ تھانے میں درج مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے۔ سابق وزیراعظم لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث اسلام آباد نہیں آسکتے۔

جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو 19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔