ہر پاکستانی کی خبر

ژوب گیریژن پر دہشت گردوں کے حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

Image Source - Google | Image by
Express News

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ژوب گیریژن پر حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ایک گروپ نے صبح سویرے شمالی بلوچستان کے علاقے ژوب گیریژن پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں کی تنصیب میں گھسنے کی ابتدائی کوشش کو ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں اب تک تین بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ باقی دہشت گردوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں گھیر لیا گیا ہے

دونوں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے جس کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی ایسی تمام مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔