ہر پاکستانی کی خبر

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Image Source - Google | Image by
Express News

لاہور: بھاٹی گیٹ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 آگ نور محلہ میں واقع ایک مرلہ گھر میں لگی۔ جس کی وجہ سے گھر کے تمام افراد گھر میں محصور ہو گئے اور گھر کے تمام افراد نے خود کو گھر کے پچھلے کمرے میں بند کر لیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں ظہرالدین بابر کے اہل خانہ رہائش پذیر تھے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بیٹا، ایک بیٹی، بہو، ظہر الدین کے پوتے، چھ بچے، دو خواتین، ایک مرد شامل ہیں۔

 60 سالہ سائرہ بانو بیوی ظہرالدین، فرانہ اس کی بیٹی، 13 سالہ سیماب، 18 سالہ ثانیہ اور اس کا بیٹا 13 سالہ مونو، 16 سالہ عادل، 4 سالہ انزل۔ فاطمہ ولد وارث علی۔

ریسکیو کی جانب سے جاں بحق افراد کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ریسکیو آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔