
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔
اسلام آباد: آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ آج پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی منظوری دے گا۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 3 ارب ڈالر قرض کے معاہدے کے تحت 1.2 بلین ڈالر کی پہلی قسط کے اجراء کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کے لیے 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے لیے 1.2 بلین ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان بیرونی فنانسنگ کا معاملہ بھی طے پا گیا ہے اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے وزارت خزانہ کی جانب سے بھیجے گئے 8.2 بلین ڈالر کے فنانسنگ گیپ پلان کو قبول کر لیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے فنانسنگ حاصل کرنی ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا بندوبست کرنا ہے۔ مرضی