
سائفرکی تحقیقات : ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس، 17 جولائی تک جواب طلب

Dunya News
وفاقی حکومت نے چئیرمین تحریک انصاف کی جانب سے سائفر انویسٹی گیشن روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔
وفاقی حکومت نے تحقیقات روکنے سے متعلق حکم امتناعی واپس لینے کی استدعا کی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف کو 30 نومبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا، فیصلے سے ایف آئی اے کی تفتیش روک دی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ 6 دسمبر 2022 کو جاری کیا گیا حکم امتناعی واپس لے۔