ہر پاکستانی کی خبر

وہین عدالت کیس: چیئرمین پی ٹی آئی فواد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Image Source - Google | Image by
Dunya News

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف الیکشن کمیشن کے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے وکلا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

معاون وکیل نے کہا کہ اسد عمر کے خلاف مقدمات ہیں اور ڈاکٹر نے اپوائنٹمنٹ کر رکھی ہے، آپ انہیں حاضری سے معذرت کریں، اسد عمر یہاں حاضری لگاتے رہے ہیں۔

رکن کمیشن نے درخواست جمع کرانے کا کہا، جس پر اسد عمر کے معاون وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرادی۔

اس موقع پر فواد چوہدری اور ان کے وکیل فیصل چوہدری بھی پیش نہیں ہوئے۔

معاون وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری لاہور میں ہیں، فیصل چوہدری اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہیں، فیصل چوہدری نے آنے کا کہا ہے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔