امریکن لیگ کے لیے 25 ہزار ڈالر کی شرط، کرکٹرز ریٹائر ہونے پر مجبور
پی سی بی کی جانب سے 25,000 ڈالر کی شرط نے کرکٹرز کو ریٹائرمنٹ کے راستے پر ڈالنا شروع کر دیا۔
پی سی بی کی جانب سے امریکن لیگ کے این او سی کے لیے 25 ہزار ڈالر کی شرط نے کرکٹرز کو ریٹائرمنٹ کے راستے پر ڈالنا شروع کر دیا ہے۔
احسان عادل اور حماد اعظم کے بعد آئندہ چند روز میں مزید کھلاڑیوں کے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کا امکان ہے، نظرانداز اور غیر یقینی مستقبل کے کرکٹرز پرکشش لیگ میں شرکت کے لیے قدم بڑھانے میں زیادہ دیر نہیں لگائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع اسلم کے تجربے میں کامیابی کے بعد کئی کھلاڑی مستقل طور پر امریکا میں سیٹل ہونے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔