ہر پاکستانی کی خبر

شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور، گرفتاری سے روک دیا گیا۔

Image Source - Google | Image by
Dawn News

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ترنول پولیس کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے پولیس سے 10 جولائی تک ریکارڈ طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی 55 لاکھ روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کر لی۔

دونوں رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

واضح رہے کہ سیشن عدالت نے تین روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانتیں مسترد کر دی تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔