
وزیر اعظم شہباز شریف نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔

Dawn News
پیرس: وزیر اعظم شہباز شریف نے فرانس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ اجلاس بلانے پر صدر میکرون کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ مالیاتی انصاف پر مبنی نظام کی جانب جرات مندانہ اقدامات کرنے پر ترقی پذیر ممالک کے شکر گزار ہیں۔ مقروض ترقی پذیر ممالک کی مدد وقت کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے نئے عالمی مالیاتی معاہدے پر سربراہی اجلاس بلانے پر صدر میخواں کو خراج تحسین پیش کیا@CMShehbaz#PMatIntFinanceMoot pic.twitter.com/85mTEnLrVb— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 22, 2023
انہوں نے صدر میکرون سے گفتگو میں مزید کہا کہ موسمیاتی اثرات نے ترقی پذیر ممالک میں مسائل پیدا کیے ہیں، انہوں نے اہم مسئلے پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کی اہم کوشش کی۔
صدر میکرون نے سربراہ اجلاس میں شرکت پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔