
چوہدری پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

Dawn News
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔
ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
کچھ دیر قبل ایف آئی اے نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو کیمپ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ پرویز الٰہی کے خلاف گزشتہ روز منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی تھی۔