
2 سال بعد پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے معین علی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

Dawn News
انگلینڈ کے لیے 2 سال بعد پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے آل راؤنڈر معین علی پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معین علی کرکٹ کونسل کے پلیئرز ریگولیشنز کے 2.20 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں جس پر ان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ معین علی کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
جرمانہ ہونے کی وجہ
ایجبسٹن میں جاری ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کی اننگز کے 89ویں اوور میں معین علی باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤلر کا ہاتھ مارتے نظر آئے۔
آئی سی سی کے مطابق معین علی نے میچ ریفری کی جانب سے لگائی گئی پابندی کو بھی قبول کر لیا جس کی وجہ سے معاملے کی مزید سماعت کی ضرورت نہیں۔
میچ ریفری کی جانب سے بتایا گیا کہ معین علی نے ہاتھ خشک کرنے کے لیے کریم کا استعمال کیا، گیند پر کریم استعمال نہیں کی گئی اس لیے گیند کی شکل نہیں بدلی۔ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کا آرٹیکل 43.1 خلاف ورزیوں پر لاگو ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ معین علی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 18 رنز بنائے تھے اور بولنگ میں 2 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔