
ایک نوجوان کی شکیرا کے گانے کے انداز میں آم بیچنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

Dawn News
اٹک: پاکستانی نوجوان کی شکیرا کے گانے ‘واکا واکا’ کے انداز میں آم بیچنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ایک نوجوان آم بیچنے والے کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ نوجوان گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ایک انوکھا طریقہ آزماتا ہے۔
ویڈیو میں نوجوانوں کو مقبول گلوکارہ شکیرا کے گانے ‘واکا واکا’ کے ساتھ گاتے ہوئے آم بیچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو انسٹاگرام پر ہے اور نوجوان کا اسٹال پھلوں کے بادشاہ آم سے بھرا ہوا ہے۔
یہ گانا شکیرا کا مقبول گانا ہے جو انہوں نے جنوبی افریقہ میں 2010 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے گایا تھا۔
ویڈیو کے کیپشن کے مطابق یہ ویڈیو پاکستان کے شہر اٹک سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی ہے اور اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور نوجوان کے انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔