انٹربینک ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 287 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 287 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔