ہر پاکستانی کی خبر

بیٹی کو ہیلی کاپٹر میں رخصتی کرکے باپ نے سب کو چونکا دیا۔

Image Source - Google | Image by
Dunya Urdu

مظفرآباد: (محمد اسلم میر سے) آزاد کشمیر میں دلہن نے اپنے دولہا کو اس وقت حیران کر دیا جب وہ ہیلی کاپٹر میں اپنے بابل گھر پہنچی۔

دلہن راولپنڈی سے بذریعہ سڑک باغ پہنچی، بابل نے اپنی گڑیا کو دلہن میں تبدیل کرکے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پیا کے گھر بھیج کر دولہا دلہن سمیت پورے علاقے کو حیران کردیا۔

آزاد کشمیر کی اس انوکھی شادی کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد ہیلی پیڈ پر موجود تھی۔ ٹیک آف کرنے سے پہلے دولہا اور دلہن نے شادی کی یاد میں ہیلی کاپٹر کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

اس موقع پر دلہن ڈاکٹر آمنہ کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر پر رخصتی ان کی زندگی کا یادگار دن تھا۔

 

دولہا ڈاکٹر عبدالمجید نے بتایا کہ جب وہ راولپنڈی واپسی کے بعد گاڑی میں بیٹھا تو راستے میں ایک ہیلی کاپٹر دیکھا اور یقین نہیں آیا کہ ان کی بارات ہیلی کاپٹر کے ذریعے واپس راولپنڈی جارہی ہے۔ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کی دلی خوشی تھی اور دلہنوں کی طرف سے یہ سرپرائز بھی اچھا تھا۔

دولہا ڈاکٹر عبدالمجید کا تعلق کھاوڑہ مظفرآباد سے ہے اور وہ اس وقت راولپنڈی میں مقیم ہیں جبکہ دلہن ڈاکٹر آمنہ کا تعلق باغ سے ہے۔ یہ کیا ہے

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کا راولپنڈی سے یکطرفہ کرایہ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔