ہر پاکستانی کی خبر

حماد اظہر: بجٹ میں تمام اہداف مصنوعی ہیں اور پچھلے سال کی طرح حقائق پر مبنی نہیں۔

Image Source - Google | Image by
Dunya Urdu

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجٹ میں تمام اہداف مصنوعی ہیں، گزشتہ سال کی طرح حقیقت پر مبنی نہیں۔

بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ معاشی ترقی، ٹیکس وصولی، مہنگائی کی شرح، درآمدات اور ترسیلات زر کے اہداف صرف بجٹ کو متوازن کرنا ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے یا ڈوبتی معیشت کو بچانے کا کوئی منصوبہ نہیں، بجٹ میں نئے غیر ملکی قرضوں کا ہدف ساڑھے آٹھ ارب ڈالر ہے، لیکن آئی ایم ایف نہ ہونے پر یہ بھی ناممکن ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد گزشتہ روز قومی اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کے لیے 144 کھرب 60 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔