ہر پاکستانی کی خبر

آج سندھ میں آئندہ مالی سال کا 22 کھرب سے زائد مالیت کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

Image Source - Google | Image by
Dunya Urdu

کراچی: سندھ کا آئندہ مالی سال کا 22 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، بجٹ آج سہ پہر 3 بجے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 22 ارب سے زائد مختص کیا گیا ہے، ترقیاتی بجٹ کے لیے 410 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 سے 40 فیصد اضافے کا امکان ہے، ترقیاتی بجٹ میں کراچی کے لیے غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں۔

آئندہ مالی سال 2023-24 کا ترقیاتی بجٹ 2022 کے مون سون اور سیلاب کے دوران تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر مرکوز ہے۔

ترقیاتی بجٹ میں صوبے میں جاری 3311 سکیموں کے لیے 291.727 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

 

سندھ حکومت آج نئے مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، مراد علی شاہ نے بجٹ کی منظوری کے لیے سندھ کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کرلیا ہے۔

یہ شیڈول ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ آف آرڈیننس، ڈیپارٹمنٹ آف سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے جاری کیا ہے۔

اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صبح 11 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، جس میں وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور افسران شرکت کریں گے۔

اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، جس میں سندھ کابینہ کے گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں نئے مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2023-24 کی بھی منظوری دی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔