
شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی فلم ‘بے بی لیشیس’ نمائش کے لیے تیار ہے۔

Dunya Urdu
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے اپنی آنے والی فلم ’بے بی لیشیس‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
فلم کو رواں سال فروری میں ریلیز ہونا تھا تاہم مزید ناظرین تک پہنچنے کے لیے ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
تاہم شہروز اور سائرہ کی رومانوی فلم ‘بے بی لیشز’ عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی جس کا شائقین کو اس سال کے آغاز سے ہی انتظار تھا۔
واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور سابق جوڑے شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف میں علیحدگی ہوگئی تھی جب کہ شہروز نے ماڈل صدف کنول سے بھی شادی کی ہے جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔