ایشیا کپ ہمارا حق ہے، عالمی کرکٹ پاکستان کے بغیر مکمل نہیں، شاہد آفریدی
کراچی: سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ ایشیا کپ پاکستان کا حق ہے۔
سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اتنا طاقتور ہے کہ وہ کسی بھی بورڈ کو خرید سکتا ہے جب کہ پاکستان بورڈ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
نہوں نے دیگر بورڈز پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی حمایت کریں اور آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو تسلیم کرے کہ پاکستان کے بغیر عالمی کرکٹ کو مکمل نہیں سمجھا جا سکتا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کا حقدار ہے اور اگر کرتا ہے تو اسے چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ کی میزبانی کا موقع بھی دینا چاہیے۔