فیصل آباد کا ایک بھکاری کروڑوں کا مالک نکلا۔
فیصل آباد: جڑانوالہ کا بھکاری مظفر حسین تین کروڑ روپے کا مالک نکلا۔
مظفر حسین نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رٹ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ خریدے گئے پلاٹ کی رقم دینے جا رہے تھے لیکن راستے میں پولیس نے 7 لاکھ روپے قبضے میں لے کر ان میں تقسیم کر دیئے۔
پولیس نے موقف اختیار کیا کہ یہ بھکاری ہے، اس کے پاس سات لاکھ روپے کہاں سے آئے، جس پر بھکاری نے بتایا کہ وہ پچیس سال سے بھیک مانگ رہا ہے اور رقم بینک میں جمع کرا رہا ہے۔
بھکاری نے اپنے نجی بینک اکاؤنٹ میں تین کروڑ روپے دکھا کر عدالت میں سب کو حیران کردیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے بھکاری سے 7 لاکھ چوری کرنے پر تھانہ جڑانوالہ کے تھانیدار اور دیگر ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔