
دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ 120ویں سالگرہ منا رہا ہے۔

Dunya Urdu
کوئنز لینڈ: دنیا کے سب سے لمبے اور معمر مگرمچھ نے 120ویں سالگرہ منائی
18 فٹ کا یہ مگرمچھ جس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے، 1984 میں شمالی آسٹریلیا کے دریائے فیناس میں پکڑا گیا تھا۔
جس علاقے میں یہ مگر مچھ رہتا تھا وہاں مویشیوں کی ہلاکت عام تھی جس کے بعد سائنسدانوں کی ٹیم نے مگرمچھ کو پکڑ لیا۔ . اس کی دم اور ناک کا ایک چھوٹا سا حصہ غائب تھا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مگرمچھ اب کوئنز لینڈ کے ایک پارک میں رہتا ہے، جارج کریگ نامی آسٹریلوی شہری اسے 1987 میں خرید کر گرین آئی لینڈ لے کر آیا، محققین کے مطابق اس مگرمچھ کی عمر تقریباً 120 سال ہے۔