
ایشیا کپ کہاں منعقد ہوگا؟، ایشین کرکٹ کونسل حتمی اعلان رواں ہفتے کرے گی۔

Dunya Urdu
کولمبو: ایشیا کپ کے مقام کے حوالے سے یہ ہفتہ بہت اہم ہے کیونکہ ایشین کرکٹ کونسل رواں ہفتے ایونٹ کے بارے میں حتمی اعلان کرے گی۔
بی سی سی آئی نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر دیا، جب کہ بھارت اب ایشیا کپ کو پاکستان سے باہر منتقل کرنا چاہتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کرے۔
پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں رواں سال ستمبر میں پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنے کا بھی کہا ہے۔