ہر پاکستانی کی خبر

اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی، ڈالر کی اڑان جاری

Image Source - Google | Image by
Dunya Urdu

دن با دن روپے کی قدر میں کمی ہونے لگی، اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی اضافہ روجھان جاری۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی کرنسی کی قدر میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہوکر 306 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 286 روپے 20 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 285 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔