
یہ سڑک ہے یا قالین، دیکھنے والے حیران ہیں.

بھارت میں روڈ کی تعمیر کے دوران ناقص میٹریل استعمال کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کے مقامی لوگ ایک ناقص تعمیر شدہ سڑک کو دکھاتے ہیں جو قالین کی طرح نظر آتی ہے، دیہاتی اسے ہاتھ سے اٹھاتے ہیں جیسے یہ قالین ہو۔
اطلاعات کے مطابق یہ سڑک پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت بنائی گئی تھی۔
Is it a road? Is it a carpet? Is it 40% govt? 🤔
Jalna, Maharashtra.
pic.twitter.com/lr6L5FZvdO— Cow Momma (@Cow__Momma) May 31, 2023
مذکورہ سڑک جالنا ضلع کے کرجت شہر سے آستے بخاری گاؤں جانے والے شہریوں کی سہولت کے لیے بنائی گئی تھی۔
مقامی لوگوں نے سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے پر ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے ‘بوگس’ قرار دیا ہے۔
ویڈیو میں مقامی لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ‘یہ ترقی ایک گھوٹالہ کے سوا کچھ نہیں ہے۔’