ہر پاکستانی کی خبر

کراچی: پولیس نے 13 سالہ مغوی کو بازیاب کرا لیا، 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

Image Source - Google | Image by
Dunya Urdu

کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ مغوی لڑکی کو بازیاب کرالیا اور 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ مغوی مشال نور کو بازیاب کرالیا۔

کارروائی میں ٢ اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا گیا جن کی شناخت نعمان اور لال محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مشال کو دسمبر 2022 میں سعید آباد سے اغوا کیا گیا تھا اور واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی شکایت پر سعید آباد تھانے میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی ذیشان صدیقی نے لوگوں کو پیغام دیا کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور دیکھیں کہ وہ موبائل فون پر کس سے بات کرتے ہیں اور ان کے دوست کون ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔