ہر پاکستانی کی خبر

کراچی میں جبران ناصر کو مسلح افراد زبردستی اٹھا کر لے گئے: منشا پاشا کی اہلیہ

Image Source - Google | Image by
Dunya Urdu

کراچی: معروف سماجی کارکن، وکیل، سیاستدان اوراداکارہ کی اہلیہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ جبران ناصر کو مسلح افراد زبردستی اٹھا کر لے گئے۔

اداکارہ منشا پاشا نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سفید ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تقریباً 15 مسلح افراد نے سڑک بلاک کی اور پھر ان کے شوہر جبران ناصر کو اپنے ساتھ لے گئے۔

 

منشا پاشا نے کہا کہ مسلح افراد جبران ناصر کو زبردستی لے گئے، عوام سے ان کے شوہر کی جلد واپسی کے لیے دعا کرنے کو کہا۔

دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے جبران ناصر کے اغوا پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جبران کو فوری طور پر بحفاظت واپس کیا جائے اور اغوا کاروں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔