
چوہدری پرویز الٰہی کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔

Dunya Urdu
لاہور: ڈرامائی انداز میں گرفتارپی ٹی ای کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔
اینٹی کرپشن پولیس سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ سخت سیکیورٹی میں ضلع کچہری پہنچ گئی۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے بھی کمرہ عدالت میں اپنے بیٹے راسخ الٰہی سے ملاقات کی۔
استغاثہ کی جانب سے تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے گزشتہ روز لاہور سے گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔