ہر پاکستانی کی خبر

فوزیہ صدیقی کی امریکی مسلمانوں سے عافیہ کی مالی، قانونی اور اخلاقی مدد کی اپیل

Image Source - Google | Image by
Dunya Urdu

ٹیکساس: امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے امریکی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی بہن عافیہ کی مالی، قانونی اور اخلاقی مدد کریں۔

پلانو اسلامک سینٹر میں مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ اور سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ امریکہ میں جیل حکام نے بہت تعاون کیا ہے۔ امریکی مسلمانوں کو اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔

اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملنے آیا ہوں، میں پاکستانی حکومت کی نمائندگی نہیں کر رہا، امریکا میں رہنے والے مسلمانوں کو انسانی حقوق کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ ٹیکساس کی پلانو مسجد میں بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے دعا کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔