ہر پاکستانی کی خبر

شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی بیرون ملک سے پاکستان واپس لانے کا معاملہ وزارت داخلہ کے نمائندے کی غیر حاضری پر عدالت برہم

سندھ ہائی کورٹ
شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی بیرون ملک سے پاکستان واپس لانے کا معاملہ وزارت داخلہ کے نمائندے کی غیر حاضری پر عدالت برہم
وزارت داخلہ کا کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوا،ایف آئی اے کا نمائندہ بھی تاخیر سے پہنچا
سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد
پاکستانی شہریوں کے قتل کا معاملہ ہے کچھ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں،عدالت کا اظہار برہمی

گزشتہ سماعت پر انسداد دہشتگری گردی کی عدالت سے ملزم کے وارنٹ کے بارے میں آرڈر لیا گیا تھا،کیا پیشرفت ہوئی ؟عدالت
پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث سویڈن میں رہائش پذیر پاکستانی شہری کی تحویل کے سلسلے میں کام جاری ہے، سی ٹی ڈی افسر
عدالت سے وارنٹ کے بعد ریڈ نوٹس کیلیے آئی جی سندھ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ایک ہی روز میں منظوری دی،سرکاری وکیل
اب معاملہ مزید کارروائی کیلیے وفاقی وزارت داخلہ کے پاس ہے،سی ٹی ڈی حکام
وزارت داخلہ کا نمائندہ فلائٹ نہ ملنے کے باعث نہیں پہنچ سکا،جی ایم بھٹو ڈی اے جی
تاہم انھوں نے دستاویزات وزارت خارجہ کے نمائندے کے ساتھ بھیج دی ہے، جی ایم بھٹو سرکاری وکیل
ملزم تقی کی تحویل سے متعلق دستاویزات وزارت داخلہ کے تعاون سے تیار کرکے یو اے ایف اسپیشل کوریئر سے بھیج دی ہیں، ڈی اے جی
آئندہ سماعت پر سینئر افسر پیش ہوں ورنہ سیکرٹری داخلہ خود وضاحت کریں،جسٹس کے کے آغا
ڈیفنس میں پولیس اہلکار عبدالرحمان کو قتل کرنے والے ملزم خرم کے بارے میں بھی رپورٹ پیش
ملزم خرم کی تحویل کیلیے سویڈن حکومت سے رابطہ کیا ،فدا حسین ایس ایس پی سی ٹی ڈی
درخواست گزار ماہم امجد کے والد کو انکے دفتر کے ساتھی تقی شاہ نے 2008میں قتل کردیا تھا
ماہم امجد کے مطابق انکے والد نے لائف انشورنس کمپنی کے دفتر میں اربوں روپے بدعنوانی کا سراغ لگایا تھا
قتل کی اس واردات کی مناسب پیروی نا ہونے پر ملزم کو فرار ہونے کا موقع مل گیا تھا
تاہم سوشل میڈیا پر تقی شاہ کی تصویر اور دیگر کوائف کی وجہ سے ماہم نے دبئی میں مقیم تقی شاہ کا سراغ لگا لیا
ماہم امجد نے کیس کے تمام حقائق سے پولیس کو آگاہ کیا اور سوشل میڈیا پر اجاگر کیا
بیٹی کی یہ جدوجہد رنگ لائی اور تقی شاہ کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔