
جہانگیر ترین سیاسی کھلاڑیوں کی سنچری مکمل کرنے کےنزدیک پہنچ گئے۔

Dunya Urdu
لاہور: سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اپنی سیاسی قیادت کی سنچری مکمل کرنے کے قریب ہیں۔
سینئر سیاستدان جہانگیر ترین بطور سیاسی کھلاڑی اپنی سنچری مکمل کرنے کے قریب ہیں، 70 سے زائد موجودہ اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی ٹیم میں شمولیت کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے آئندہ ہفتے پارٹی کی تشکیل کا اعلان متوقع ہے۔ جہانگیر ترین پریس کانفرنس میں پارٹی کی تشکیل کا اعلان کریں گے۔ ترین نے لاہور اور اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم سیاسی شخصیات آج لاہور میں جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گی، آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی بھی جلد جہانگیر ترین سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ سے پی ٹی آئی کی سابق قیادت نے بھی جہانگیر ترین کو حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، فواد چوہدری بھی جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔