ہر پاکستانی کی خبر

بھارتی ریاست منی پور میں نسل کشی کا بازار گرم - بھارت میں الگ ریاست کے مطالبات زور پکڑ گئے

بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی تصادم شدت اختیار کر گئے

کشیدہ صورتحال کے باعث 70 سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی اور 30 ہزار بے گھر ہو چکے ہیں

بھارتی فوج نے تقریباً 10,000 فوجیوں اور فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات کردی

مُودی نے یہ ثابت کردیا کہ اس کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی قدر وقیمت نہیں

مُودی سرکار نے ریاست میں انٹرنیٹ سروسز تقریباََ 30 لاکھ آبادی کے لیے 5دنوں تک معطل کر کے دفعہ 144 کا اطلاق بھی نافذ کر دیا گیا

28 مئی 2023 کی رات تقریباً 2 بجے مودی سرکار کی ایما پر شرپسندوں نے منی پور کے 5 علاقوں (سیکمائی، سوگنو، کمبی، پھتینگ اور سیرو) پر حملہ کیا

حملے میں 1 پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے

بھارت کی ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کی سربراہی میں حکومت نے کرفیو کے نفاذ کے لیے ”Shoot at sight” کے احکامات جاری کر رکھے ہیں

منی پور کی اس کشیدہ صورتحال کے باعث30 ہزار سے زائد شہری قریبی ریاستوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں

جھڑپوں نے جنگ جیسی صورتحال کی شکل اختیار کر لی ہے

ویڈیو اور تصاویر میں مشتعل ہجوم نے املاک کو آگ لگا دی۔ عینی شاہدین نے CNN کو بتایا کہ گھروں اور گرجا گھروں کو بھی جلا دیا گیا

امپھال کے ایک نوجوان قبائلی رہنما نے CNN سے بات کی اور کہا کہ ہمارے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی جس سے ہم فوجی کیمپ میں رہنے پر مجبور ہوئے۔ ” بدقسمتی سے یہاں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان حملوں کا ایک بہت ہی منظم منصوبہ بنایا گیا ہے۔“

بی جے پی مسلسل امتیازی سلوک میں مصروف ہے جو مذہبی اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ یہ بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھُلا خلاف ورزی ہے

کانگریس پارٹی نے بی جے پی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس نسلی بحران کو حل کرنے کے بجائے خطے میں جنگ کے خطرات بڑھانے کی سازش کر رہی ہے

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے الزام لگایا ہے کہ یہ پر تشدد واقعات لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی پالیسی کا نتیجہ ہے

ایک طرف منی پور جل رہا ہے، اور دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی اور وفاقی وزیر داخلہ امیت شاہ منی پور کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ صورتحال کو نظر انداز کرتے ہوئے کرناٹک میں ریاستی انتخابات کی مہم پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔