ہندوستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا۔
دوران پرواز بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو کرناٹک کے شہر سورتی میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب حادثہ پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں طیارے میں موجود عملے کے ارکان محفوظ رہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فوری طور پر طیارہ گرنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا۔
واضح رہے کہ بھارتی فورسز میں فضائی حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ میں بھارتی افواج کے متعدد طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔