پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا گیا۔

Image Source - Google | Image by
Dunya Urdu

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے موجودہ مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نےپی ٹی ای کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے ان کے رہائش گاہ اور قریبی سڑک کو گھیرے میں لے لیا تھا۔


پولیس نے ظہور الٰہی روڈ کے گول چکر پر چوہدری پرویز الٰہی کی گاڑیوں کو گھیرے میں لے کر گرفتار کر لیا۔ پرویز الٰہی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی گاڑی کی کھڑکیوں کے شیشوں کو بھی تھوڑا گیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو ان کی رہائش گاہ کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا، پولیس انہیں گرفتار کرنے کیلئے تلاش کر رہی تھی، گرفتاری کے وقت پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، پرویز الٰہی کے ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر کے اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا جائے گا ، چوہدری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے طلب کر رکھا تھا، پولیس کے اعلیٰ حکام ظہور الٰہی روڈ پہنچ گئے۔

قائم مقام وزیر اطلاعات عامر میر نے بتاتے ہووے کہا کہ اینٹی کرپشن افسران نے پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے کئی روز سے علاقے کو سیل کر رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج ان کے گھر سے تین گاڑیاں نکلیں اور انہیں تلاشی کے لیے روکا گیا۔ جب کھڑکی ٹوٹی تو پرویز الٰہی گاڑی کے اندر تھے۔

عامر میر نے بتایا کہ اینٹی کرپشن حکام کچھ دیر بعد چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کی تفصیلات میڈیا سے شیئر کریں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے بعد پولیس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد ظہور الٰہی روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے ظہور الٰہی روڈ کو 10 روز سے بند کر رکھا تھا، پولیس تاحال ظہور الٰہی روڈ پر موجود ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔