ہر پاکستانی کی خبر

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

Image Source - Google | Image by
Dunya Urdu

کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید اہلکاروں میں 34 سالہ سپاہی حسنین اشتیاق کا تعلق ڈی جی خان سے تھا جب کہ 27 سالہ سپاہی عنایت اللہ جھل مگسی کا رہائشی تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا، دہشت گردوں کو سرحد پار سے فرار ہونے سے روکنے کے لیے ایرانی حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ ہے

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کسی کو بلوچستان میں امن و استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔