مایا علی لوڈ شیڈنگ کے باعث کپڑے فرائنگ پین سے استری کرنے پر مجبور، ویڈیو
لوڈ شیڈنگ کے باعث مایا علی نے فرائنگ پین سے کپڑے استری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ مایا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں مایا کو اپنے کچن میں چولہے پر پین گرم کرتے اور اس سے اپنی ٹی شرٹ استری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مریم نواز کا نام لیے بغیر مایا علی نے سٹوری پر لکھا کہ 8 گھنٹے بجلی نہ ہو تو سمجھدار ہونا چاہیے۔
اداکارہ کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جب کہ کئی صارفین نے مریم نواز کے فرائنگ پین سے کپڑے استری کرنے کے بیان پر مایا کی کہانی کو مزاحیہ ردعمل قرار دیا۔