
این ڈی ایم اے نے بارشوں کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی ہے۔

Dunya Urdu
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے وسطی اور شمالی علاقوں میں بارش کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے وارننگ جاری کردی۔
این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور ژالہ باری کا خطرہ ہے۔
اتھارٹی نے خبردار کیا کہ ژالہ باری فصلوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔