چین نے پہلا سویلین خلاباز خلا میں بھیج دیا۔
چین نے مبینہ طور پر اپنا شینزو 16 خلائی جہاز تین چینی خلابازوں کے ساتھ تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کا خلائی جہاز شینزو 16 تین چینی خلابازوں کو لے کر تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔
اس مشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک سویلین سائنس دان، یونیورسٹی کے پروفیسر Gui Haichao، خلا میں جانے والے پہلے چینی شہری ہیں۔
چین اس دہائی کے آخر تک چاند پر انسانی مشن بھیجنا چاہتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ چینی مشن خلائی اسٹیشن پر مختلف تجربات بھی کرے گا۔