
عمران خان کی جے آئی ٹی سے ویڈیو لنک کی مدد سے تحقیقات میں شامل ہونے کی درخواست

Dunya Urdu
لاہور: عمران خان جے آئی ٹی میں حاضر نہ ہوئے، لیکن وکلا کی مدد سے انہوں نے آج درخواست جمع کروا دی ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے درخواست میں اپنا موقف بیان کیا ہے کہ آج جے آئی ٹی کے سامنے حاضر ہونے کا نوٹس موصول ہوا ہے، لیکن انہیں بہت کم وقت ملا ہے نوٹس کا جواب دینے اور جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے۔ آج ضمانت کے لئے اے ٹی سی اور پھر ہائی کورٹ میں حاضر ہونا تھا۔ وہ بھی آگاہ ہیں کہ میری جان کو خطرہ ہے۔
عمران خان نے درخواست میں مزید لکھا ہے کہ وہ پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور وزیر آباد میں جان لیوا حملہ کا سامنا بھی کیا ہے۔ انہیں علم ہوا ہے کہ انکی جان اب بھی خطرے کا شکار ہے۔ انہوں نے زمان پارک میں جے آئی ٹی کو کسی بھی وقت پیش ہونے کی یا انہیں ویڈیو لنک پر لینے کی یا سوال نامے بھیجنے کی درخواست کی ہے۔
عمران خان نے لکھا ہے کہ وہ اپنے وکلاء کو اجازت دے رہے ہیں کہ جے آئی ٹی کے سامنے حاضر ہو کر ان کا موقف بیان کریں۔ ان کے خلاف درج مقدمات میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور وہ ہر ل
حاظ سے تفتیشی حکام کی معاونت کے لئے تیار ہیں۔ ان کی گزارش ہے کہ وہ ویڈیو لنک یا زمان پارک آکر یا سوال نامہ بھیج کر شامل تفتیش کرائی جائے۔