
احتساب عدالت نے شاہد خاقان کے خلاف پی ایس او سے متعلق کیس نیب کو واپس بھیج دیا۔

Dunya Urdu
کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس نیب کو واپس کردیا۔
کراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی دائرہ اختیار سے منتقلی سے متعلق سماعت ہوئی۔
ریفرنس منتقلی کی درخواست کے جواب میں عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس کردیا۔
شریک ملزم شیخ عمران الحق کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد عدالت کے پاس کیس سننے کا اختیار نہیں رہا۔
نیب ریفرنس میں پی ایس او کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق، سابق وفاقی سیکرٹری ارشد مرزا، ستاری یعقوب، شاہد خاقان عباسی اور دیگر 2020 کے ریفرنس میں شامل ہیں۔