چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

Image Source - Google | Image by
Dunya Urdu

بیجنگ: ٹیکنالوجی کی دنیا میں چین نے مسافر طیارہ بنانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

چین کا پہلا مسافر بردار طیارہ C919 بالآخر 28 مئی کو شنگھائی سے 130 مسافروں کے ساتھ اپنی پہلی کمرشل پرواز لے کر ایک طویل انتظار کے خاتمے کا نشان بنا۔

ہوائی جہاز کی تیاری کافی عرصے سے جاری تھی اور پہلی بار 2017 میں اس کا تجربہ کیا گیا تھا، پھر اپریل 2022 میں چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کو فروخت کیا گیا تھا۔

چینی ایئر لائنز پر امید ہیں کہ ان کا C919 ہوائی جہاز بوئنگ 737 میکس اور ایئربس A320 جیسے غیر ملکی ماڈلز کے تسلط کو ختم کر دے گا۔

چین نے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ سیٹلائٹ، جنگی طیارے اور میزائل بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے لیکن ابھی تک وہ مسافر طیارے تیار نہیں کرسکا ہے اور اسے غیر ملکی طیاروں پر انحصار کرنا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔